روس میں گزشتہ سال کے دوران کریملن عجائب گھر دیکھنے والے افراد کی تعداد21 لاکھ تک پہنچ گئی

ہفتہ 2 جنوری 2016 12:30

ماسکو ۔ 02 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جنوری۔2016ء) روس میں گزشتہ سال کے دوران کریملن کا عجائب گھر دیکھنے والے افراد کی تعداد21 لاکھ تک پہنچ گئی ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق کریملن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عجائب گھر کی سربراہ یلینا گاگارینا نے بتایا کہ 2015 کے دوران کریملن کا عجائب گھر دیکھنے والے افراد کی تعداد21 لاکھ ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ معاشی مشکلات کے باوجود روس کے شہری بڑی تعداد میں کریملن کے عجائب گھر دیکھنے آتے ہیں۔عجائب گھر کی سربراہ نے کہا کہ کریملن ہمیشہ کی طرح غیرملکی سیاحوں کی توجہ کا ایک اہم مرکز رہا ہے۔یلینا گاگارینا نے مزید کہا کہ کریملن کے عجائب گھر میں سیاحوں کو روز بروز نئی سہولتیں فراہم کرنے کے لیے بھی اہم اقدامات کیے جا رہے ہیں جن میں سیاحوں کی آسانی کے لیے داخلہ ٹکٹ آن لائن خریدنے کی سہولت موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :