ریاض : دہشت گردی میں‌ملوث 47 افراد کے سر قلم کر دئے گئے ۔ سعودی وزارت داخلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 2 جنوری 2016 12:30

ریاض : دہشت گردی میں‌ملوث 47 افراد کے سر قلم کر دئے گئے ۔ سعودی وزارت ..

ریاض(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 جنوری 2016 ء) : سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ سعودی عرب میں دہشت گردی میں ملوث 47 افراد کے سر قلم کر دئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سزا پانے والے تمام دہشت گردوں کا تعلق سعودی عرب سے تھا، جنہیں جُرم ثابت ہونے پر موت کی سزا دی گئی۔ سعودی وزارت داخلہ نے مجرموں کو دی جانے والی سزا کا باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ دہشت گردوں نےسعودی عرب کے 12 علاقوں میں 2003 سے 2006 کے دوران کارروائیاں کیں، مجرمان نے دہشت گردی کے واقعات کی منصوبہ کی۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سزا پانے والوں میں القاعدہ کا اہم کمانڈر نمر النمر بھی شامل ہے۔