فرانس میں مسمانوں کے لئے ڈھائی ہزار مساجد موجود ہیں ،رپورٹ

ہفتہ 2 جنوری 2016 12:30

پیرس ۔ 02جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جنوری۔2016ء) فرانس میں مسمانوں کے لئے ڈھائی ہزار مساجد موجود ہیں ذرائع ابلاغ کے مطابقفرانس میں مسلمانوں کی بڑی تعداد آباد ہے اور عبادت کے لئے ڈھائی ہزار مساجد موجود ہیں جبکہ ایک ہزار مساجد پولیس کی حفاظت میں ہیں۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق جریدے شارلی ایبڈو کے دفتر پرحملے کے بعد فرانس میں مسلمان مخالف جذبات بڑھنے لگے تھے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ برس کے دوران فرانس میں مسلمانوں کے خلاف جرائم میں تین گنا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ سال 2015 کے دوران فرانس میں مسلمانوں کے خلاف چار سو جرائم رجسٹرڈ کئے گئے جن میں حملہ، امتیازی رویہ اور نقصان پہنچانا وغیرہ جیسے جرائم شامل ہیں۔واضح رہے کہ پندرہ فیصد فرانسیسی مسلمان جرائم کا نشانہ بننے کے بعد پولیس سے رجوع نہ کرنا پسند کرتے ہیں کیونکہ ان کے خیال میں پولیس سے رجوع بے معنی ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :