فرانس میں مسجد کے باہر تعینات فوجی اہلکاروں پر کار چڑھانے سے ایک اہلکار زخمی ، فائرنگ سے ڈرائیور بھی زخمی

ہفتہ 2 جنوری 2016 12:30

پیرس ۔ 02 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جنوری۔2016ء) فرانس کے جنوب مشرقی علاقے میں مسجد کے باہر تعینات فوجی اہلکاروں پر کار چڑھانے سے ایک اہلکار زخمی ہو گیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ڈرایئور بھی زخمی ہو گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ یہ حملہ ویلنیس اس وقت کیا گیا جب مسجد میں نماز ادا کی جا رہی تھی اور کئی افراد مسجد کے باہر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

کار ڈارئیور نے مسجد کی حفاظت پر مامور چارفوجی اہلکاروں پر کار چڑھانے کی کوشش کی اور اْسے اْس وقت گولی ماری گئی جب وہ تیسری بار اْن کی جانب آنے کے لیے اپنی گاڑی ریورس کر رہا تھا۔گولی اْس کی ٹانگ میں لگی ۔اس حملے میں ایک اہکار زخمی بھی ہوا ہے۔ فوری طور پر اس حملے کے وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔واضح رہے کہ پیرس میں 13 نومبر کو شدت پسندوں کے حملے کے بعد سے فرانس میں سکیورٹی ہائی الرٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :