یورپی یونین اور یوکرین کے مابین تجارت کے معاہدے پر عمل درآمد شروع

ہفتہ 2 جنوری 2016 12:30

برسلز۔ 02 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 جنوری۔2016ء) یورپی یونین اور یوکرین کے مابین آزاد تجارت کے معاہدے پر عمل درآمد شروع ہو گیا ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ معاہدے پر عمل درآمد شروع ہونے کے ساتھ ہی متعدد اشیاء پر سے ڈیوٹی ختم کر دی گئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اس معاہدے کے تحت صنعتی شعبے میں بھی کافی حد تک چھوٹ دی جائے گی اور سرمائے کی آزادانہ نقل وحرکت کی بھی ضمانت ہو گی۔دریں اثناء روس کی جانب سے اس معاہدے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہاگیا ہے کہ اس طرح یورپی اشیاء یوکرین کے راستے روس میں پہنچیں گی جس سے روسی معشیتکو نقصان کا اندیشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :