کراچی، اورنگی ٹاؤن سے کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشت گرد گرفتار

ہفتہ 2 جنوری 2016 12:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اورنگی ٹاؤن میں خفیہ اطلاع پر چھاپا مارا گیا۔ کارروائی میں کالعدم تنظیم کے مبینہ دہشت گرد عزیز الرحمان کو گرفتار کرلیا گیا۔مبینہ دہشت گرد کالعدم جنداللہ کے لیے کام کرتا تھا اور داعش کے لیے فنڈز جمع کیا کرتا تھا، مبینہ دہشت گرد کو 30 روز کے ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :