افغان طالبان کے گروہ آپس میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پرمتفق

ہفتہ 2 جنوری 2016 12:26

افغان طالبان کے گروہ آپس میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پرمتفق

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 جنوری۔2016ء) افغان طالبان کے مختلف گروہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر متفق ہوگئے۔جس کا دعویٰ برطانوی خبر ایجنسی نے ایک رپورٹ میں کیا ہے کہ مخالف گروپ کے سربراہ نے ملا اختر منصور کے نائب سے ملاقات کی ہے،مزید خون نہ بہایا جائے اورساری توجہ مشترکہ دشمن سے لڑنے پر رکھی جائے۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ افغان طالبان کے مختلف گروہوں کے نمائندوں کا اجلاس افغانستان میں نامعلوم مقام پر ہوا، جس میں اتفاق کیا گیا کہ مخالف گروہ جنگ بندی کرکے قیدیوں کا تبادلہ کریں گے۔

خبر ایجنسی نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ مخالف گروپ کے سربراہ ملا محمد رسول اخوند نے نامعلوم مقام پر ملا اختر منصور کے نائب سے ملاقات کی۔ سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے ان کی ملااختر سے ملاقات نہیں کرائی گئی۔ملا اختر کے نائب کا کہنا تھا افغان طالبان کے امیر سیکورٹی خدشات کی وجہ سے اب کسی سے ملاقات نہیں کریں گے۔ خبر ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ ملا اختر منصور کی امارت کے معاملے پر طالبان کے مختلف گروہوں میں اختلافات پائے جاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :