پٹھان کوٹ کی ائیر بیس پر دہشت گردوں کا حملہ، مقامی افراد نے پول کھول دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 2 جنوری 2016 12:15

پٹھان کوٹ کی ائیر بیس پر دہشت گردوں کا حملہ، مقامی افراد نے پول کھول ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 جنوری 2016 ء) : پٹھان کوٹ ائیر بیس پر دہشت گردوں کے حملے کا پول قریبی علاقے میں مقیم افراد نے کھول دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مقامی افراد نے بتایا کہ ائیر بیس پر کل شام پانچ بجے سے ہی کچھ ہو رہا تھا، ائیر بیس کے داخلی راستوں پر لگائی گئی رکاوٹیں ہٹا کر دور چوک پر لگا دی گئی تھیں۔

رات دس بجے بند ہونے والا بازار شام ہی بند کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔

(جاری ہے)

مقامی افراد کے ایک ہی موقف بیان کرنے پر بھارتی ٹی وی نے براہ راست ہونے والی گفتگو کو د رمیان سے ہی کاٹ دیا ۔ واضح رہے کہ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پٹھان کوٹ ائیر بیس حملے میں چار بھارتی فوجی ہلاک جبکہ پانچ دہشت گرد مارے گئے ہیں۔ دوسری جانب بھارتی حکام اور دیگر میڈیا نے بھی اس حملے کا تعلق پاکستان سے جوڑنے کی سر توڑ کوششیں شروع کر رکھی ہیں۔ تاہم مقامی افراد کے بیانات کے بعد تشویش کی ایک لہر دوڑ گئی ہے کہ آخر یہ حملہ واقعہ ایک حملہ تھا یا پاک بھارت تعلقات میں بہتری نہ لانے کی ایک سازش۔