نئی دہلی : پٹھان کوٹ کی ائیر بیس کے اندر سے دھماکے کی آواز سنی گئی ۔ بھارتی میڈیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 2 جنوری 2016 11:32

نئی دہلی : پٹھان کوٹ کی ائیر بیس کے اندر سے دھماکے کی آواز سنی گئی ۔ بھارتی ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 02 جنوری 2016 ء) : بھارتی میڈیا کے مطابق پٹھان کوٹ کی ائیر بیس کے اندر سے دھماکے کی آواز سنی گئی ہے البتہ دھماکے کی آواز کا تعین کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پٹھان کوٹ ائیر بیس اور اس کے اطراف میں بھارتی فوج کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے جس کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے۔ سرچ آپریشن میں ائیر بیس اور اس کے اطراف میں دہشت گردوں اور دھماکہ خیز مواد کی ممکنہ موجودگی کا پتہ لگایا جا رہا ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پٹھان کوٹ ائیر بیس پر دہشت گردوں کے حملے میں ہلاک فوجیوں کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔