بھارت، نئی دہلی کی پٹھان کوٹ ائیر بیس پر دہشت گردوں کا حملہ، 1حملہ آور ہلاک

ہفتہ 2 جنوری 2016 05:47

بھارت، نئی دہلی کی پٹھان کوٹ ائیر بیس پر دہشت گردوں کا حملہ، 1حملہ آور ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2جنوری۔2016ء) بھارتی شہر نئی دہلی کی پٹھان کوٹ ائیر بیس پر دہشت گردوں نے حملہ کیا ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق مسلح افرادنے پٹھان کوٹ ائیر فورس بیس پر حملہ کیا ، دہشت گردوں کی تعداد 5ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بیس میں داخل ہوتے ہی فائرنگ شروع کر دی۔ بھارتی پولیس اور سیکورٹی فورسز نے جوابی کارروائی شروع کر دی ہے۔ اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں1حملہ آور ہلاک ہو گیا ہے۔ دہشت گردوں اور سیکورٹی فورسز میں مقابلہ جاری ہے۔