عدنان سمیع سے طلاق کی وجہ نظریاتی ہم آہنگی کا نہ ہونا تھا: زیبا بختیار

muhammad ali محمد علی ہفتہ 2 جنوری 2016 01:09

عدنان سمیع سے طلاق کی وجہ نظریاتی ہم آہنگی کا نہ ہونا تھا: زیبا بختیار
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.1جنوری 2016 ء) زیبا بختیار کا کہنا ہے کہ عدنان سمیع سے طلاق کی وجہ نظریاتی ہم آہنگی کا نہ ہونا تھا۔ تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ زیبا بختیار نے ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ گلوکار عدنان سمیع بہت اچھے فن کار ہیں۔

(جاری ہے)

وہ اور عدنان سمیع ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست تھے۔ تاہم شادی کے بعد انہیں کئی باتوں کا احساس ہوا اور معلوم ہوا کہ دونوں کے درمیان کوئی نطریاتی ہم آہنگی نہیں ہے۔ اسی باعث دونوں کی علیحدگی ہوئی تھی۔