محمد عامر کی 1949 دن، 137 ایک روزہ میچز اور 57 ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد قومی ٹیم میں واپسی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 2 جنوری 2016 00:34

محمد عامر کی 1949 دن، 137 ایک روزہ میچز اور 57 ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد قومی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.1جنوری 2016 ء) محمد عامر کی 1949 دن، 137 ایک روزہ میچز اور 57 ٹی ٹوئنٹی میچز کے بعد قومی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں 5 برس پابندی کی سزا بھگتنے کے بعد بالاخر نوجوان تیز گیند باز محمد عامر کو دورہ نیوزی لینڈ کیلئے قومی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

محمد عامر کی پابندی کے عرصے کے دوران قومی ٹیم نے 137 ایک روزہ میچز اور 57 ٹی ٹوئنٹی میچز ان کی غیر موجودگی میں کھیلے۔

محمد عامر کی ایک پرجوش تصویر
محمد عامر کی ایک پرجوش تصویر
 عامر 1949 دن کے صبر آزما انتطار کے بعد بالاخر قومی ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ محمد عامر کی واپسی پر جہاں پاکستان میں کرکٹ کے حلقوں کی جانب سے خوشی کا اظہار کیا گیا ہے وہیں بین الاقوامی میڈیا اور کرکٹ ماہرین کی جانب سے بھی محمد عامر کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کو خوش آئندہ قرار دیا گیا ہے۔