نئے کپتان کی نامزدگی کا معاملہ، نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم میں پھوٹ پڑ گئی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 2 جنوری 2016 00:01

نئے کپتان کی نامزدگی کا معاملہ، نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم میں پھوٹ پڑ گئی

ویلنگٹن(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.1جنوری 2016 ء) نئے کپتان کی نامزدگی کے معاملے میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے انعقاد سے قبل کیوی ٹیم کے کپتان میکولم کی چانک سے اچانک ریٹائرمنٹ کے اعلان نے کرکٹ حکام کیلئے بڑی مشکل کھڑی کر دی ہے۔

(جاری ہے)

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے کیوی کرکٹ حکام کی جانب سے اب ولیم سن کو کپتان نامزد کیا گیا ہے۔ تاہم اس نامزدگی نے کیوی ٹیم میں پھوٹ ڈال دی ہے۔ ولیم سن کو ٹیم کا کپتان نامزد کرنے پر سینئر بلے باز راس ٹیلر اور مارٹن گپٹل نے بغاوت کرتے ہوئے ورلڈکپ سے قبل ہی ریٹائرمنٹ لینے کی دھمکی دے ڈالی ہے۔

متعلقہ عنوان :