نوجوان نے ریسٹورنٹ کی کارکردگی کا جواب مونا لیزا کی تصویر بنا کر دیا

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 1 جنوری 2016 23:51

نوجوان نے ریسٹورنٹ کی کارکردگی کا جواب مونا لیزا کی تصویر بنا کر دیا

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔1جنوری۔2016ء) چین کے ایک ریسٹورنٹ میں نوجوان گاہک کو انتظامیہ نے اس امید پرفیڈ بیک فارم دیا تھا کہ وہ اس پر ریسٹورنٹ کی سروس کے معیار کے بارے میں اپنی رائے دے گا مگر نوجوان نے فارم پر اپنی رائے دینے کے بعد مونا لیزا کی تصویر بنا دی۔

(جاری ہے)

بال پوائنٹ سے بنی اس تصویر سے جہاں بنانے والے کی قابلیت کا پتہ چلتا ہے وہیں ریسٹورنٹ کو یہ بھی معلوم ہوگیا کہ اُن کی سروس کتنی سست رفتار ہے۔ نوجوان نے اس تصویر کو ریڈٹ پر پوسٹ کیا ۔تصویر کی تفصیل میں اس نے بتایا کہ اس ریسٹورنٹ کی سست رفتار سروس کی وجہ سے میں نے مونا لیزا کی مکمل تصویر بنا لی۔