ایم کیو ایم لندن رابطہ کمیٹی معطل ہونے کے چند گھنٹوں بعد بحال ہو گئی

جمعہ 1 جنوری 2016 23:51

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔1جنوری۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائد نے انٹر نیشنل سیکریٹریٹ لندن رابطہ کمیٹی کے فوری طور پر بحالی کا حکم دے دیا۔جمعہ کو ایم کیو ایم کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ لندن رابطہ کمیٹی کو بحا ل کردیا گیا ہے جس کے بعد قائم مقام کنوینئر ندیم نصرت سمیت تمام ارکان اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق لندن رابطہ کمیٹی کی بحالی کا فیصلہ اراکین کی جانب سے پارٹی قائد سے معافی مانگنے کے بعد کیا گیا ہے۔اس سے قبل ایم کیو ایم کے قائد نے لندن رابطہ کمیٹی کو معطل کر کے منظور احمد کو فوکل پرسن مقرر کردیا تھا اور ایم کیو ایم قیادت کی جانب سے کارکنان اور ذمہ داران کو مطلع کیا گیا تھا کہ ندیم نصرت سمیت معطل کی جانے والی رابطہ کمیٹی کے کسی ارکان سے رابطہ نہ کیا جائے اور کسی بھی بات کے لیے صرف منظور احمد سے رابطہ کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :