ایمنسٹی ٹیکس اسکیم کو ایمنسٹی اسکیم کہنامناسب نہیں ہوگا، اس اسکیم میں جائیداد اور جیولری شامل نہیں ہے ، ملک میں معیشت کو سیاست سے الگ کریں گے تو ہی معیشت مضبوط ہو گی،وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 1 جنوری 2016 23:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔1جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایمنسٹی ٹیکس اسکیم کو ایمنسٹی اسکیم کہنامناسب نہیں ہوگا، اس اسکیم میں جائیداد اور جیولری شامل نہیں ہے ، ملک میں معیشت کو سیاست سے الگ کریں گے تو ہی معیشت مضبوط ہو گی۔ وہ جمعہ کو نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ اگر تاجروں کو ڈرا کر بھگا دیں گے تو یہ مناسب نہیں ہو گا ۔

اسمگلنگ کی روک تھام کے لئے کئی اقدامات کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس اسکیم کے ذریعے حکومت کو کوئی نقصان نہیں ہے اس میں فائدہ ہی فائدہ ہے ۔ اس اسکیم کو ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کہنا مناسب نہیں ہوگا۔ اس میں جائیداد اور جیولری شامل نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ چین سے ہونے والی درآمدات کی فہرستیں مانگیں ہیں ۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پیپلز پارٹی ، ن لیگ ، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے تاجر بھی ہیں جن کو سہولیات ملیں گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے اہم رہنما نے مجھ سے رابطہ کیا اور سکیم کی تعریف کی اور کہا کہ آرڈیننس نہ لائیں بلکہ اسمبلی میں بل لائیں ۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ملک میں معیشت کو سیاست سے الگ کریں گے تو ہی معیشت مضبوط ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :