ایف آئی اے نے مزید 2 انسانی سمگلر گرفتارکرلیے،ملزمان کے قبضے سے 20 پاسپورٹ برآمد

جمعہ 1 جنوری 2016 23:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔1جنوری۔2016ء)فیڈرل انویسٹی گیشن اتھارٹی نے انسانی سمگلرز کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے ایف ایٹ مرکز سے کامران اور شاہد نظیر نامی دو انسانی سمگلر گرفتار کر لیے ۔ گرفتار سمگلرز سے 20 پاسپورٹ برآمد ہوئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کو ایف آئی حکام نے انسانی سمگلرز کے خلاف آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران ایف آئی اے حکام نے ایف ایٹ مرکز میں پریمیئر ٹویول ایجنسی کے دفتر پر چھاپے کے دوران کامران اور شاہد نظیر نامی دو انسانی سمگلر گرفتار کر لیے ۔ گرفتار ہونے والے سمگلرز سے بیس پاسپورٹ برآمد کر لیے اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔