وفاقی وزیر داخلہ نے ڈپٹی ڈائریکٹرنادرا سکھر کے3 شناختی کارڈ سے متعلق رپورٹس کا نوٹس لے لیا،چیئرمین نادرا کو فوری انکوائری کا حکم

جمعہ 1 جنوری 2016 23:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔1جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نیڈپٹی ڈائریکٹرنادرا سکھر کے تین شناختی کارڈ بننے کے حوالے سے میڈیا رپورٹس کا نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نادرا کو معاملے کی فوری انکوائری کا حکم دے دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرکاری ٹی وی کے مطابق جمعہ کو وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ڈپٹی ڈائریکٹر سکھر کے تین شناختی کارڈ بننے کے حوالے سے میڈیا رپورٹ کا نوٹس لے لیا ۔

چوہدری نثار نے چیئرمین نادرا کو معاملے کی فوری انکوائری کا حکم دے دیا۔ وزیر داخلہ نے چیئرمین نادرا کو ہدایت جاری کی کہ اگر الزام درست ثابت ہوں تو ڈپٹی ڈائریکٹر سکھر کو معطل کر دیا جائے اور الزام ثابت ہونے پر ڈپٹی ڈائریکٹر کے خلاف جعل سازی کا پرچہ بھی درج کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :