جے یو آئی بلوچستان کے وفدکی مولانافضل الرحمن سے ملاقات،بلوچستان کے اہم رہنماکی جمعیت میں شمولیت سے متعلق قائدجمعیت کواگاہ کیا

پانچ جنوری کواسلام آبادمیں پروقارشمولیتی تقریب میں جمعیت میں شمولیت کااعلان کریں گے

جمعہ 1 جنوری 2016 22:54

اسلام آباد/ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء) جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیرمولانافیض محمد،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،حاجی محمدحسن شیرانی اورحاجی عبدالباری اچکزئی نے اسلام آبادپارلیمنٹ ہاؤس میں قائدجمعیت مولانافضل الرحمن سے ملاقات کی،ملاقات میں بلوچستان کے ایک اہم رہنماکی جمعیت میں شمولیت سے قائدجمعیت کواگاہ کیااورفیصلہ کیاگیاکہ پانچ جنوری کواسلام آبادمیں وہ اہم رہنماایک پروقارشمولیتی تقریب میں جمعیت میں شمولیت کااعلان کریں گے ،اس تقریب میں قائدجمعیت مولانافضل الرحمن بھی شریک ہوں گے،اس کے علاوہ مولانافیض محمدنے مدارس کوجاری ہونے والے نئے فارم سے متعلق اہل مدارس کے اظہار تشویش پر قائدجمعیت سے تبادلہ خیال کیا،مولانافضل الرحمن نے انہیں بتایاکہ انہوں نے وفاق المدارس العربیہ کے مرکزی صدرشیخ مولاناسلیم اﷲ خان اوردیگرمسؤلین سے تفصیلی گفتگوکی جس پرانہوں نے جلدمسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی،علاوہ ازین جمعیت علماء اسلام بلوچستان کی مجلس عاملہ کااجلاس بلوچستان ہاوس میں مولانافیض محمدکی صدارت میں ہواجس میں مختلف امورپرغوروخوض کیاگیا،علاوہ ازین سردارعصمت اﷲ ترین نے مولانافیض محمد،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،ایم پی اے حاجی گل محمددمڑودیگرارکان صوبائی مجلس عاملہ کے اعزازمیں عشائیہ دیا،اس موقع پرمولانافیض محمداورملک سکندرخان ایڈوکیٹ نے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ جمعیت علماء اسلام سنجیدہ سیاست کرتی ہے،جوق درجوق قبائلی وسیاسی رہنماؤں کی جمعیت میں شمولیت اس بات کاواضح ثبوت ہے کہ جمعیت ہی ملک،اسلام اورمسلمانوں کی خیرخواہ جماعت ہے،جمعیت نے ہمیشہ فرقہ واریت اورلسانی نفرت کے خاتمہ کے لئے کرداراداکیاہے،مایوس عوام کی نظریں جمعیت پرلگی ہوئی ہیں،جمعیت نے گزشتہ دوماہ کے دوران بلوچستان بھرکاتفصیلی دورہ کیااوردستک پروگرام کے تحت ہزاروں لوگوں کوجمعیت میں شامل کیاجس کے بلوچستان کی سیاست پرمثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :