سکھرمیں نادرا ڈپٹی ڈائریکٹر کا اختیارات کاناجائزاستعمال ،2،2شناختی کارڈبنوارکھے ہیں،شوہراوربیٹے کوبھی 2،2کارڈبنواکردیئے

الزامات ثابت ہونے پرڈپٹی ڈائریکٹرکومعطل،جعل سازی کاپرچہ درج کرانے کی بھی ہدایت

جمعہ 1 جنوری 2016 22:54

سکھر،اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء) سکھرمیں نادراکی ڈپٹی ڈائریکٹرنے اختیارات کاناجائزاستعمال کرتے ہوئے2،2شناختی کارڈبنوارکھے ہیں ،شوہراوربیٹے کوبھی 2،2کارڈبنواکردیئے ،وفاقی وزیرداخلہ نے نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نادراکوانکوائری کاحکم دیدیا،الزامات ثابت ہونے پرڈپٹی ڈائریکٹرکومعطل کرنے اورجعل سازی کاپرچہ درج کرانے کی بھی ہدایت کردی ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق سکھرمیں نادراکی ڈپٹی ڈائریکٹرخاتون نے اختیارات کاناجائزاستعمال کرتے ہوئے نہ صرف اپنے 3شناختی کارڈبنوارکھے ہیں بلکہ دوجعلی پتوں پراپنے شوہراوراپنے بیٹے کے بھی دو،دوشناختی کارڈبنوائے ہوئے ہیں اس حوالے سے میڈیاپرخبرنشرہونے کے بعدوزیرداخلہ نے نوٹس لے لیاہے اورچیئرمین نادراکوواقعے کی مکمل تحقیقات کاحکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اگرالزامات درست ثابت ہوجائیں توڈپٹی ڈائریکٹرکوعہدے سے معطل کیاجائے اوراس کے خلاف جعل سازی کامقدمہ بھی درج کرایاجائے

متعلقہ عنوان :