پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے صدر کی کم عمر ترین آئی ٹی پروفیشنلز بچوں کو دورہ جاپان کی دعوت

جمعہ 1 جنوری 2016 22:44

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء) پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے صدر شہزاد علی بہلم نے کم عمر ترین آئی ٹی پروفیشنلز بچوں روما سیدین ، انعام علی سیدین ، سبحان علی سیدین اور ثانیہ سیدین کو جاپان کے دورے کی دعوت دیدی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان ایسوسی ایشن جاپان کے صدر شہزاد علی بہلم شہنشاہ جاپان کی سالگرہ کی تقریب میں شرکت کیلئے پاکستان آئے اور اسلام آباد میں دنیا کے کم عمر ترین آئی ٹی پرفیشلنزبہن بھائیوں اور ان کے والدین سے ملاقات کی ۔

شہزاد علی بہلم نے آئی ٹی پروفیشنلز بچوں کو جاپان آنے کی دعوت دی جہاں وہ پاکستانی سفارتخانے اور دیگر تقاریب میں شرکت کریں گے ۔ شہزاد علی بہلم کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کم عمر ترین آئی ٹی پروفیشنلز بچوں کو جاپان بلانے کامقصد دنیا میں پاکستان کے ٹیلنٹ کو متعارف کرانا ہے ۔

متعلقہ عنوان :