وی آئی پی کلچر، بھارتی وزیراعظم کے بغیر ویزہ دورہ لاہور کے خلاف درخواست ہائی کورٹ نے اعتراض لگا کر واپس کردی
عبوری حکم امتناعی کی استدعا کے ساتھ یہ درخواست آج 2جنوری کو دوبارہ دائر کی جائے گی‘درخواست گزار کا وکیل اظہر صدیق ایڈوکیٹ
جمعہ 1 جنوری 2016 22:43
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے مبینہ طور پر بغیر ویزہ کے بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی سمیت 120بھارتیوں کے دورہ لاہور اور وی آئی پی کلچر کے خلاف دائر درخواست اعتراض لگا کر واپس کردی،رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا ہے کہ اس درخواست میں اٹھایا گیا معاملہ فوری سماعت کا متقاضی نہیں ہے اس لئے یہ درخواست موسم سرما کی عدالتی تعطیلات کے بعد دائر کی جائے۔
دوسری طرف درخواست گزار منیر احمد کے وکیل اظہر صدیق کا کہنا ہے کہ عبوری حکم امتناعی کی استدعا کے ساتھ یہ درخواست آج 2جنوری کو دوبارہ دائر کی جائے گی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندرمودی سمیت120مہمان غیرقانونی طریقے سے پاکستان پہنچے۔(جاری ہے)
بھارتی وفد کوکسی قسم کوئی تحریری اجازت نامہ بھی نہیں دیاگیا۔مودی نے اپنے آنے کی اطلاع سوشل میڈیا پر دی لیکن پاکستان آمد کے حوالے سے کسی قسم کوئی قانونی کاروائی نہیں کی اور 120 مسافروں کے ہمراہ لاہورائیر پورٹ پر پہنچ گئے اس غیر قانونی اقدام کے خلاف قانون نافذ کرنیوالے اداروں سمیت وزارت داخلہ نے کوئی ایکشن نہیں لیا،درخواست میں سول ایوی ایشن اورامیگریشن حکام کے علاوہ وفاقی وزارت داخلہ کو فریق بنایاگیاہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ بھارتی مہمانوں کی آمد وی آئی پی کلچر کا حصہ تھی جس میں عالمی قوانین کو بھی پس پشت ڈالا گیا،درخواست میں وی آئی پی کلچر پر فوری پابندی عائد کرنے اوراہم شخصیات کے پروٹوکول پر اٹھنے والے اخراجات کی تفصیلات طلب کرنے کی استدعا بھی کی گئی ہے۔نئے سال میں لاہور ہائی کورٹ میں دائر ہونے والی یہ پہلی رٹ درخواست تھی جو رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر واپس کردی۔مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.