کراچی،داعش کیلئے بھرتیاں کرنے اور فنڈز جمع کرنیوالا دہشتگرد گرفتار

رینجرز نے بھی اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے، ترجمان رینجرز

جمعہ 1 جنوری 2016 22:41

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء)کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے داعش کے لئے بھرتیاں کرنے اور فنڈز اکھٹا کرنے والا دہشت گردکو گرفتارکرلیاہے جبکہ رینجرز نے بھی کارروائی کرتے ہو ئے دو دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ نے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش کے لئے کام کرنے والا دہشت گرد گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد عبد العزیز کا تعلق کالعدم جند اﷲ کے حاجی خلیل گروپ سے ہے۔ گرفتار دہشت گرد داعش کے لئے لوگوں کو بھرتی کر کے انہیں شام بجھواتا تھا اور کالعدم جماعت کے لئے فنڈز بھی جمع کر تا تھا، سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گرد، کراچی اور کوئٹہ میں دہشت گردوں سے رابطے میں تھا۔ سی ٹی ڈی نے ملزم کو 30 روزہ تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔دوسری جانب رینجرز نے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا ہے، ترجمان رینجرز کے مطابق دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔