وزیرداخلہ کاڈپٹی ڈائریکٹرنادرا سکھر کے تین شاختی کارڈ کانوٹس،چیئرمین نادرا کو معاملے کی انکوائری کاحکم

جمعہ 1 جنوری 2016 22:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارنے ڈپٹی ڈائریکٹر سکھر کے تین شناختی کارڈ کے حوالے سے میڈیا رپورٹ کا نوٹس لیتے ہوئے.چیرمین نادرا کو معاملے کی فوری انکوائری کا حکم دیدیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کووزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ وفاقی وزیرداخلہ چودھری نثارنے ڈپٹی ڈائریکٹر سکھر کے تین شناختی کارڈ کے حوالے میڈیارپورٹ کانوٹس لیکرچیرمین نادرا کو معاملے کی فوری انکوائری کا حکم دیدیاہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ اگر الزام درست ثابت ہواتو مذکورہ ڈپٹی ڈائریکٹر کو نہ صرف معطل کیا جائے بلکہ اس کے خلاف جعل سازی کا پرچہ بھی درج کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :