آرمی پبلک سکول پشاور پر حملے کے واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہئیں‘ دہشتگردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا‘ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جائیں
ایوان بالا میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان کا اظہار خیال
جمعہ 1 جنوری 2016 22:26
اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء) ایوان بالا میں مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان نے کہا ہے کہ آرمی پبلک سکول پشاور پر حملے کے واقعہ کی تحقیقات ہونی چاہئیں‘ دہشتگردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا‘ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ جمعہ کو ایوان بالا میں سینیٹر کرنل (ر) طاہر حسین مشہدی کی آرمی پبلک سکول پشاور پر حملے سے متعلق تحریک التواء پر بحث میں حصہ لیتے ہوئے طاہر حسین مشہدی نے کہا کہ آرمی پبلک سکول پشاور پر حملے میں جاں بحق ہونے والے بچے پوری قوم کے بچے تھے۔
دہشتگردوں نے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا۔ پوری قوم اور شہداء کے ورثاء کا مطالبہ ہے کہ اس واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے تاکہ پتہ چلے کہ حادثہ کس کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا ہے۔(جاری ہے)
سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ ایک سال گزرنے کے باوجود واقعہ کی انکوائری نہیں کی گئی اور جن واقعات کی انکوائری کی گئی ان کی رپورٹیں منظرعام پر نہیں لائی گئیں۔
نگہت مرزا نے کہا کہ اس واقعہ کی وجہ سے پوری قوم متحد ہے اور کارروائی کا فیصلہ ہوا۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ اسامہ بن لادن سے متعلق رپورٹ کو بھی منظر عام پر لانے کی ضرورت ہے۔ حکومت کی طرف سے شہداء کے لئے معاوضوں کا اعلان خوش آئند ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ نلتر کی بھی انکوائری ہونی چاہیے۔ بیرسٹر سیف نے کہا کہ یہ واقعہ مجرمانہ غفلت ہے۔ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے اقدامات کئے جائیں۔ سینیٹر صلاح الدین ترمذی نے کہا کہ سانحہ پشاور کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔ سینیٹر رحمان ملک نے کہا کہ یہ المیہ ہے کہ بربریت کا مظاہرہ کرنے والے مسلمان ہیں‘ داعش اسلام کے نام پر قتل عام کر رہی ہے۔ اسامہ بن لادن کے معاملے کی رپورٹ کو بھی منظر عام پر لایا جائے، بند کمرے کے اجلاس میں بریفنگ دی جائے۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرکے آرمی پبلک سکول پر حملے کے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچایا‘ قربانیاں دینے والوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور دہشتگردی کے خلاف ہمارے عزم کو مزید تقویت ملے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
-
آپ محافظ ہیں مالک نہیں
-
کراچی پہنچنے پر کامران فریدی کو گرفتار کرنے کی تیاریاں
-
مشرقی افریقہ میں غیر معمولی سیلابوں سے لاکھوں لوگ بے گھر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.