چیئرمین سینیٹ نے پائلٹ کے نشے میں ہونے کی وجہ سے جہاز کا حادثہ پیش آنے سے متعلق توجہ مبذول نوٹس خلاف ضابطہ قرار دیا

جمعہ 1 جنوری 2016 22:26

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء) چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کے پائلٹ کے نشے میں ہونے کی وجہ سے جہاز کا حادثہ پیش آنے سے متعلق سینیٹر حافظ حمد اللہ اور سراج الحق کا توجہ مبذول نوٹس خلاف ضابطہ قرار دیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران چیئرمین نے کہا کہ یہ توجہ مبذول نوٹس ان کی عدم موجودگی میں، جبکہ وہ قائم مقام صدر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے‘ منظور کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ قواعد کے خلاف ہے کیونکہ اس حوالے سے کیس عدالت میں زیر سماعت ہے۔ انہوں نے اس معاملے پر ایوان اور توجہ مبذول نوٹس پیش کرنے والے ارکان سے معذرت کی

متعلقہ عنوان :