فیض احمد فیض کے حوالے سے ایک میوزیم بننا چاہیے، چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی

جمعہ 1 جنوری 2016 22:25

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے تجویز دی ہے کہ فیض احمد فیض کے حوالے سے ایک میوزیم بننا چاہیے تاکہ ان کی یاد تازہ رہ سکے یہ ہمارا سرمایہ ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا میں مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر مشاہد اللہ خان کے آرمی پبلک سکول پشاور پر حملے کے حوالے سے تحریک التواء پر بحث کے دوران اظہار خیال کو سراہتے ہوئے چیئرمین نے مشاہداللہ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے جس طرح فیض احمد فیض کے اشعار پڑھے ہیں اس سے روح تازہ ہوگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیض احمد فیض جیسے شعراء ہمارا سرمایہ ہیں۔ انہوں نے تجویز کیا کہ فیض احمد فیض کی خدمات کے اعتراف میں ایک میوزیم قائم ہونا چاہیے تاکہ ان کی یاد تازہ رہ سکے۔

متعلقہ عنوان :