چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی نئے سال کے پہلے دن اورگیارہ ارکان سینٹ کو ان کے یوم پیدائش پر مبارکباد

جمعہ 1 جنوری 2016 22:25

اسلام آباد ۔ یکم جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء) چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ آج نئے سال کا پہلا دن ہے اور ساتھ ہی آج گیارہ ارکان سینٹ کا یوم پیدائش بھی ہے، میں ان ارکان کو مبارکباد دیتا ہوں۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس کے دوران چیئرمین نے وقفہ سوالات کے بعد کہا کہ وہ ایک اتفاق سے ارکان کو آگاہ کرنا چاہتے ہیں اور وہ یہ ہے کہ آج یکم جنوری کو جہاں نئے سال کا پہلا دن ہے وہیں آج گیارہ سینیٹرز کا یوم پیدائش بھی ہے۔ میں ان ارکان کو مبارکباد دیتا ہوں۔

متعلقہ عنوان :