گوجرانوالہ پولیس نے2015ء ناجائز اسلحہ کے 2361 اور منشیات کے 4009 مقدمات درج کر کے ہزاروں ملزمان کو جیل بجھوایا

جمعہ 1 جنوری 2016 22:23

گوجرانوالہ۔یکم جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء) سٹی پولیس آفیسر محمد وقاص نذیر کے احکامات کے پیش نظر ضلعی پولیس نے گزشتہ سال کے دوران ناجائز اسلحہ کے 2361 اور منشیات کے 4009مقدمات درج کر کے ہزاروں ملزمان کو جیل بجھوایا ہے ۔مزید براں پولیس کی مربوط حکمت عملی سے جرائم میں نمایاں کمی رہی۔ 2014میں22281 درج مقدمات کے مقابلے میں سال 2015میں 19444مقدمات درج ہوئے اس طرح ٹوٹل رجسٹرڈ کرائم میں 2837مقدمات کی کمی واقع ہوئی۔

2014میں ڈکیتی کے 88جب کہ 2015میں 45مقدمات، 2014 میں دوران واردات قتل کے 24 مقدمات جب کہ سال 2015میں 07مقدمات، راہزنی کے 1177کے مقابلے میں 1037مقدمات، موٹر سائیکل چھیننے کی 541وارداتوں کے مقابلے میں گزشتہ سال 403وارداتیں ہوئیں۔2014میں 15کاریں جبکہ 2015میں 04کاریں چھینیں گئیں۔

(جاری ہے)

سرقہ موٹر سائیکل کی1189کے مقابلے میں 834وارداتیں ، دیگر وھیکل میں 86کے مقابلے میں 58وارداتیں،نقب زنی کی 539کے مقابلے میں 380، سرقہ عام کی سال 2014میں 1188وارداتیں جب کہ سال 2015میں 928وارداتیں ہوئیں۔

اس طرح جرائم میں مجموعی طورپر نمایاں کمی ہوئی اور برآمدگی کی شرح میں اضافہ ہوا۔منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاوٴن کے نتیجے میں 4009مقدمات درج کر کے سینکڑوں کلو گرام منشیات اور ہزاروں بوتلیں شراب برآمد کی گئی۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف مربوط حکمت عملی کے نتیجے میں 2361مقدمات درج کر کے 97کلاشنکوفیں،3ہینڈ گرینیڈ،466رائفلز اور بندوقیں،2169ریوالور اور پسٹلز و دیگر ناجائز ہتھیار قبضہ میں لئے گئے۔

متعلقہ عنوان :