صوبہ بھر کی انڈسٹریل اسٹیٹس کی آن لائن لیبر انسپکشن 8جنوری تک مکمل کر لی جائے گی، راجہ اشفاق سرور
8سو یونٹس کی لیبر انسپکشن کی جاچکی ہے، صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل کا اجلاس سے خطاب
جمعہ 1 جنوری 2016 22:10
لاہور۔یکم جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء)صوبائی وزیر محنت وانسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کی ہدایات کی روشنی میں پہلے مرحلے میں صوبہ بھر کی تمام انڈسٹریل اسٹیٹس میں چائلڈ لیبر کا خاتمہ ، کم از کم اجرت پر عملدرآمد ، آکو پیشنل سیفٹی اوررجسٹریشن یقینی بنانے کے لئے صنعتی اداروں کی آن لائن انسپکشن 8 جنوری تک بہر صورت مکمل کر لی جائے گی ۔
اب تک 8سو یونٹس کی لیبر انسپکشن کی جاچکی ہے۔انہوں نے یہ بات اس حوالے سے منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔ ڈی جی لیبر محمد سلیم حسین ، ڈائریکٹر ہیڈ کوارٹر داؤد عبداللہ ، ڈسٹرکٹ آفیسر لیبر لاہور سید حسنات جاوید اور محکمہ لیبر کے دیگر اعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔(جاری ہے)
ڈی جی لیبر محمد سلیم حسین نے آن لائن ا نسپکشن کے حوالے سے ہونے والی پیش رفت بارے اجلاس کو آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک سرگودھا ، فیصل آباد ، خانیوال، راولپنڈی اور ساہیوال میں جدیداینڈرائڈ ٹیکنالوجی کے ذریعے انڈسٹریل یونٹس کی آن لائن ا نسپکشن کا عمل مکمل ہو چکا ہے ، ضلع لاہور میں قائداعظم اور سندر انڈسٹریل اسٹیٹس کے 596میں سے410 یونٹس کی آن لائن ا نسپکشن مکمل ہو چکی ہے ، جس کے لئے 8 ٹیمیں بلاناغہ کام کر رہی ہیں جبکہ باقی تمام یونٹس کی انسپکشن 8 جاری تک مکمل کر لی جائے گی ۔
انہوں نے بتایا کہ ملتان کے 109 انڈسٹریل یونٹس میں سے 70 سے زائد صنعتی اداروں کی انسپکشن مکمل ہو چکی ہے جبکہ گوجرانوالہ میں ا نسپکشن کا عمل بھی بروقت مکمل کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے ۔ وزیر محنت راجہ اشفاق سرور نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ انڈسٹریل اسٹیٹس کے علاوہ شاپس اور گوداموں میں بھی چائلڈ لیبر کو چیک کیا جائے اور تمام انڈسٹریل اسٹیٹس میں چائلڈ لیبر کا مکمل خاتمہ یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے 17صنعتی اداروں میں چائلڈ لیبر کے کیسز سامنے آنے پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب نے چائلڈ لیبر کی حوصلہ شکنی کے لیے سزائیں مزید سخت اور جرمانوں میں اضافہ کیا ہے ۔راجہ اشفاق سرور نے ڈسٹرکٹ آفیسرز لیبر گوجرانوالہ اور ملتان کو سختی سے تنبیہ کی کہ وہ لیبر ا نسپکشن کے عمل میں تیزی لائیں ورنہ 8 جنوری کے بعد کام مکمل نہ ہونے کی صورت میں اُن کے ساتھ سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ورلڈ بنک کی تکنیکی تعاون اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کی مدد سے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اینڈرائڈ سافٹ وئیر کے استعمال کے ذریعے لیبر انسکپشن کے عمل میں شفافیت آئی ہے اور غلط اور من گھڑت اندراج کی بیخ کنی ممکن ہوئی ہے جس سے صنعتی اداروں میں لیبر لاز کے نفاذ میں بھرپور مدد ملے گیمزید قومی خبریں
-
بیرون ملک تعلیم کے نام پر طلبہ سے فراڈ والے گینگ کا اہم رکن گرفتار
-
خیبرپختونخوا حکومت کا گاڑیوں پر روڈ یوزر چارج بل 2024 بہت جلد منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
چئیرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی سے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ میں سابق وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی اور وفود کی ملاقاتیں
-
اسلام آباد، ڈرائیونگ لائسنس کی فیس میں 25فیصد اضافہ
-
پاکستان بیورو برائے شماریات کی ہفتہ وار رپورٹ جاری ،قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 1.39 فیصد کی نمایاں کمی
-
ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کی کارروائی،ڈاکو گرفتار ، چھینی گئی رقم 6 لاکھ روپے برآمد
-
کامن ویلتھ یوتھ سیکرٹریٹ پاکستان میں بننے سے نوجوانوں کو 56ممالک تک رسائی ہو گی، رانا مشہود احمد
-
عدالت کا سیل کردہ تندور ڈی سیل اور گرفتارلوگوں کو رہا کرنے کا حکم
-
سپریم کورٹ،نیب ترامیم فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت کیلیے لارجربینچ تشکیل،سماعت 14مئی کوہوگی
-
اسلام آبادجیل تعمیر کا پہلا مرحلہ ریکارڈ 6 ماہ کی مدت میں مکمل کیا جائے گا،وفاقی وزیر داخلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کیلئے لیپ ٹاپ سکیم کی منظوری دیدی
-
شمالی وزیرستان، لڑکیوں کے نجی اسکول کو دھماکے سے اڑا دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.