چوہدری حامد حمید کا آتشزدگی سے متاثر ہ تاجروں سے اظہار افسوس

جمعہ 1 جنوری 2016 22:06

سرگودھا۔یکم جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم جنوری۔2016ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری حامد حمید نے بلاک نمبر2سرگودہا کپڑا مارکیٹ میں لگنے والی آگ کے باعث متاثر ہونے والے تاجروں سے مالی نقصان پر افسوس اور ہمدردی کااظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حکومت سرگودہا کے تاجروں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے آگ لگنے کے دوران امدادی کاموں پر شہر بھر کے تاجروں، عوامی سماجی حلقوں اور انتظامیہ کے کردار کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :