سابق وزیر اعلیٰ کابلوچستان کی ترقی کے حوالے سے کوئی ویژن نہیں تھا‘ نئے وزیراعلی کو اپنا ویژن لیکرکر چلنا ہوگا‘عبدالغفور حیدری

امریکہ اوربیرونی قوتیں کی نظرین پاکستان کے خطے پر لگی ہوئی ہیں‘ بھارتسمیت دیگرممالک ملک کو غیرمستحکم کرنے کیلئے سازشیں کررہی ہیں‘ اقتصادی راہدای منصوبوں سے خطے میں پائیدارترقی اورخوشحالی کا ایک نیا دورشروع ہوگا‘میڈیا سے گفتگو‘جمعیت کے کارکنوں سے خطاب

جمعہ 1 جنوری 2016 21:59

نصیرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔یکم جنوری۔2016ء ) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ کابلوچستان کی ترقی کے حوالے سے کوئی ویژن نہیں تھا اور نئے وزیراعلی کو اپنا ویژن لیکرکر چلنا ہوگا امریکہ اوربیرونی قوتیں کی نظرین پاکستان کے خطے پر لگی ہوئی ہیں اورہندوستان سمیت دیگرممالک ملک کو غیرمستحکم کرنے کیلئے سازشیں کررہی ہیں پاک چین اقتصادی راہدای منصوبوں سے خطے میں پائیدارترقی اورخوشحالی کا ایک نیا دورشروع ہوگاان خیالات کا اظہارانہوں نے انہوں نے سردارعبدالقدوس ساسولی کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پرمیڈیا ورجمعیت کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر آغاایوب شاہ،صوبائی سالارحافظ محمد ابراہیم لہڑی،ضلعی امیر مولاناعبداﷲ جتک،حاجی نظام الدین لہڑی،حافظ سعیداحمد بنگلزئی،حافظ سعد اﷲ ،مولانا نظام الدین لہڑی ،مولانامحمد عالم لانگو،حاجی عبدالصمدلہڑی،سمیت دیگر پارٹی کے رہنماء موجودتھے مولاناعبدالغفورحیدری نے کہا کہ مری معاہدے پر عملددآرمدہونااچھی روایات کوبرقراررکھا گیاہے ماضی کے ڈھائی سالہ دورمیں بلوچستان میں جوتبدیلی کی امیدیں تھی وہ پوری نہیں ہوسکی انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان کے ڈھائی سالہ دوراقتدار میں ان کے پاس کوئی ویژن نہیں تھا اور نئے وزیراعلیٰ ثناء اﷲ خان زہری نے اپنے خطاب کے دورا ن کیا انہوں نے کہا کہ میں سابق وزیراعلیٰ کے ویژن پر چلوں گا انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ ثناء اﷲ خان زہری کو اپنا ویژن دے کر چلنا ہوگا اور بلوچستان کے سلگتے ہوئے عوامی مسائل کے حل کی جانب توجہ دیں گے انہوں نے کہا کہ مودی سرکار پاکستان کے سخت مخالف ہے اور پاکستان کو عدم استحکام کرنے کے لئے پاکستان میں اپنے خفیہ ایجنٹوں کے ذریعے سے شرانگیزی پھیلارہے ہیں بم دھماکے بھی کرورہے ہیں مگر وہ پاکستان کو عدم استحکام کرنے میں یکسر ناکام رہے ہیں اورپاکستان اور انڈیا اسلحہ اور ایٹم بم بنانے پر اپنے وسائل خرچ کررہے ہیں پاک بھارت ممالک کو چاہیے کہ وہ ترقی اورخوشحالی کیلئے جنگی جنون سے باہرنکل کروسائل عوام پر خرچ کریں تو غربت بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا اورخطے میں امن بھائی چارے کو فروغ حاصل ہوگا ملک اس وقت نازک دورسے گزرہا ہے قوم کو چاہیے کہ وہ رواداری کو برقراررکھیں انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی رہداری روٹ کے پایا تکمیل ہونے سے بلوچستان میں ترقی ہوگی انڈسڑیز قائم ہونگے تو بلوچستان کے نوجوان بے روزگاروں کو روزگار کے موقع فراہم ہوسکیں گے انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جمعیت علماء اسلام میں اختلافات پارٹی کے اندرونی معاملات ہیں جن کو حل کرنے کے لئے پارٹی کے سینئر رہنماء کام کررہے ہیں۔