کراچی، کرپشن کے الزام میں ماتلی کے 4 ٹی ایم اوز گرفتار

جمعہ 1 جنوری 2016 21:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) قومی احتساب بیورو( نیب )نے ماتلی میں کارروائی کرکے کرپشن میں ملوث 4 ٹی ایم اوز کو گرفتار کرلیا ہے، ملزمان پر سرکاری فنڈز کی خورد برد کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان نیب سندھ کے مطابق ماتلی میں کارروائی کے دوران 4 ٹی ایم اوز غلام مصطفی جونیجو، حق نواز لغاری، فیروز حسین اور شعیب احمد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ چاروں ٹاؤن میونسپل آفیسرز ایک کروڑ 98 لاکھ روپے کے فنڈز کی خورد برد میں ملوث ہیں، ملزمان سے مزید تحقیقات جاری ہیں

متعلقہ عنوان :