امت کے زوال اور پستی کا سبب دین سے دوری اور سیرت طیبہ سے روگردانی ہے‘نبی اکرم ؐ کی زندگی ہمارے لئے بہتریں نمونہ اور مشعل راہ ہے‘چھٹکتی انسانیت کو صراط مستقیم سے روشناس کرانا حب رسول ؐ کا تقاضہ ہے‘ قرآن کریم اور سنت نبوی کی تعلیمات کو معاشرے میں عام کیا جائے

ناظم اسلامی جمعیت طلبہ اسلام آباد راجہ عمیر،ذاہد اقبال ودیگر کا سیرت نبیؐ کانفرنس سے خطاب

جمعہ 1 جنوری 2016 21:50

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء) ناظم اسلامی جمعیت طلبہ اسلام آباد راجہ عمیرنے کہا ہے کہ حضور ؐ انسانی فلاح و عظمت کے سب سے بڑے نقیب ہیں آپؐ کی تعلیمات نے انسانوں کے کردار وعمل میں ہمہ جہتی انقلاب پیدا کیانبی کر یمؐ نے رنگ و نسل سے بالاتر ہوکر مساوات و عدل پر مبنی معاشرے کی بنیاد رکھی۔انھوں نے کہا امت کے زوال اور پستی کا سبب دین سے دوری اور سیرت طیبہ سے روگردانی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے سیرت نبیؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا۔معروف سکالر ذاہد اقبال کا خطاب کرتے ہوے کہنا تھا نظام کفر انسانیت کو غلامی کے شکنجے میں جکڑنا چاہتا ہے جبکہ نظام مصطفی انسانیت کو اشرف المخلوقات کا وہ بلند مقام ومرتبہ عطا کرتا ہے جہاں انسان اپنے جیسے انسانوں کے بجائے صرف اپنے خالق کا غلام ہوکر عظمت و شرف کی بلندیوں کوپالیتا ہے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا امت کی اس حالت کو بدلنے کے لئے نبی پاکؐ کی شخصیت کے ایک ایک لمحے کاادراک ضروری ہے۔آپؐ کے اسوہ احسنہ کی اتباع کرنا ہمارا مقصد نظر ہوناچاہیے۔ جانثاران نبیؐ پیغام نبیؐ کو عام کرکے اور اپنی زندگیاں اسوہ حسنہ میں ڈھال کر وہ انقلاب برپا کرسکتے ہیں جو انسانیت کو ظلم و بربادی سے نجات دلا کر عام آدمی کو عزت عطا کرنے والا ہو۔ سیکولر ازم نے دین و دنیا کی تفریق کرکے جو چیلنج امت مسلمہ کیلئے کھڑا کیا ہیاس کا حل جزئیات کی بجائے اسلام کو پورا تھامنے اور اس میں مکمل داخل ہونے میں ہے۔بھٹکتی انسانیت کو صراط مستقیم سے روشناس کرانا حب رسول ؐ کا تقاضہ ہے۔

متعلقہ عنوان :