پی ٹی اے میں معذور افراد کی ویب تک رسائی ''کے موضوع پر اجلاس

جمعہ 1 جنوری 2016 21:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے)میں معذور افراد کی ویب تک رسائی ''کے موضوع پر ایک اجلاس منعقد ہوا۔ چیئرمین پی ٹی اے ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ کی زیر صدارت اس اجلاس میں معذور افراد کے لئے ویب تک رسائی کے حوالے سے نمائندہ گروپ سے تجاویز اور رائے حاصل کی گئیں تاکہ پاکستان کے تمام شہریوں کی یکساں شمولیت سے ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے ایک عملی راہ اختیار کی جاسکے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ویب ڈویلپرصائمہ یوسف، نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی ( این ڈی یو) سے ریسرچ ایسوسی ایٹ محمد شبیر؛ سٹیپ سے علی شبیر اور آبیہ اکرم ، پاکستان فاؤنڈیشن فار فائٹنگ بلائنڈنس سے عمار انور اور انٹرنیٹ سو سائٹی سے نویدالحق نے شرکت کی۔اجلاس میں گفتگو کے دوران شرکاء کی جانب سے پالیسی کے اہم نکات، ٹیکنالوجی اورکیپسٹی بلڈنگ سے متعلق سرگرمیوں کے بارے میں خیالات کا اظہار کیا گیا۔ شرکاء نے اس بات پر متفقہ رائے کا اظہار کیا کہ ایک ورکنگ گروپ تشکیل دیتے ہوئے عملی تجاویز کیلئے تیاری کی جائے تاکہ پاکستان میں جسمانی معذوری کے شکار افراد کی ٹیکنالوجی تک رسائی کی راہ میں حائل مسائل اور رکاوٹوں کو دور کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :