پاکستان سویٹ ہومز میں نئے سال کی تقریب کا انعقاد،بچوں نے ڈونرز کے ساتھ مل کرکھانا کھایا

جمعہ 1 جنوری 2016 21:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء) پاکستان سویٹ ہومز میں نئے سال کی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں سویٹ ہومز کے بچوں نے ڈونرز کے ساتھ مل کرلنچ کیا۔ اس تقریب کی اہم بات یہ تھی کہ آج کے سویٹ ہومز کے10 بچوں کی تاریخ پیدائیش بھی تھی۔ تمام ڈ ونرز نے زمرد خان صاحب ، سرپرست اعلیٰ پاکستان سویٹ ہومز کے ساتھ مل کر بچوں کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

یہ تقریب قائداعظم ویک جو سویٹ ہومز مین بچے منا رہے ہیں اس میں انعقاد کیا گیا۔ قائداعظم ویک میں گورنر گلگت بلتستان میر غظنفر علی خان، کرکٹر سعید انور اور ٹینس سٹار اعصام الحق نے بھی شرکت کی تھی۔ اس تقریب میں زمرد خان سرپرست اعلیٰ پاکستان سویٹ ہومز نے تمام ڈونرز کا شکریہ ادا کیا کہ ان کی وجہ وہ اس قابل ہوئے ہیں کہ ان بچوں کی اتنی اعلیٰ پرورش کر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس بات کا عہد کیا کہ 2016 میں اور بچوں کو سویٹ ہومز کا حصہ بنائیں گے۔ انہوں نے اور صاحب حیشیت لوگوں کو دعوت دی کہ وہ آئیں اور اس قافلے میں شریک ہوں تاکہ زیادہ سے زیادہ بچوں تک پہنچا جا سکے۔ اور انہوں نے کہا کہ پاکستان سویٹ ہومز میں 3600 یتیم بچے 32 سنٹر میں زیر پرورش ہیں پاکستان سویٹ ہومز اس وقت نا صرف پاکستان کا بلکہ پورے ایشیا کا سب سے بڑا ادارہ بن چکا ہے۔

اور میرا یہ خواب ہے کہ ایک دن میں پاکستان کے ہر ایک یتیم بچے تک ہر حا ل میں پہنچونگا ۔ پاکستان سویٹ ھومز میں بروز ہفتہ 2-1-2016سپہر3 بجے اس قائداعظم ویک کی اختتامی تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔اور اس تقریب کی مہمان خصوصی سینیٹر محترمہ شیریں مزاری ہونگی۔اس تقریب کا مقصد پاکستان سویٹ ھومز کے ننھے فرشتوں کو اپنے بانی قائداعظم محمد علی جناح ا اور تحریک پاکستان کی آگاہی دینا ہے۔س لیے جناب زمرد خان سرپرست اعلیٰ پاکستان سویٹ ہومز کی تمام الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا کے دوستوٰ سے درخواست ہے۔ کہ وہ اس ایونٹ میں شرکت کریں اور ننھے فرشتوں کی حوصلہ افزائی کریں۔

متعلقہ عنوان :