اسلامی ممالک کی افواج کا اتحاد خوش آئند بات ہے، مگر اس کی قیادت بھی اسلامی ملک ہی کرئے،محبت رسول سے لبریز سیرت کے پیغام کو اپنانے میں ہی امت مسلمہ کی بھلائی اور نجات ہے

پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی کا جمعتہ کے اجتماع سے خطاب

جمعہ 1 جنوری 2016 21:48

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء)مرکزاہلسنت جامعہ اسلام آباد میں جمعتہ المبارک کے عظیم اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر محمد ظفر اقبال جلالی پرنسپل و شیخ الحدیث جامعہ اسلام آبادنے کہا کہ اسلامی ممالک کی افواج کا اتحاد مسلم امہ کے لیے خوش آئند امر ہے تا ہم اس اتحاد کی قیادت بھی اسلامی ملک کو ہی کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

امریکی یا برطانوی افواج کی زیر نگرانی بننے والے اتحاد سے امت مسلمہ کو نقصان کے سوا کچھ بھی حاصل نہیں ہو گا اس اتحاد کی قیادت پاکستان یا ترکی کو کرنی چاہیے جو کہ عسکری طور پر مضبوط ممالک ہیں۔مزید کہا کہ محبت رسول کو اپنانے میں ہی امت مسلمہ کی بھلائی ہے سیرت رسول کو اپنانے کا بھی تب ہی فائدہ ہو گا جب محبت رسول بھی دلوں میں ہو گی۔ جب محبت رسول ہو گی پھر خوف خدا اور تقویٰ حاصل ہو گا جس سے دونوں جہاں میں سرخروی حاصل ہو گی۔