نیشنل پریس کلب انتخابات ،پولنگ کیلئے ووٹرکو شناختی یا دفتری کارڈ دکھانا لازمی ہوگا

جمعہ 1 جنوری 2016 21:47

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء)نیشنل پریس کلب کے الیکشن 2015-16ء میں ووٹر کو اپنا قومی شناختی کارڈ یا آفس کارڈ دکھانا لازمی ہوگا۔جمعتہ المبارک کو الیکشن کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ناصر زیدی کی صدارت میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ممبران کمیٹی منور نقوی، سید اقبال جعفری، ناصر میر اور احسن پریمی شریک ہوئے۔ جس میں الیکشن کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ ووٹر ووٹ پول کرتے وقت اپنا قومی شناختی کارڈ یا آفس کارڈ اپنے پاس رکھے اور طلب کرنے پر چیک کروانا ہوگا۔ یاد رہے کہ 4 جنوری کو پولنگ صبح 10 بجے شروع ہو گی اور مسلسل رات 8 بجے تک بغیر کسی وقفہ کے جاری رہے گی۔