نادرا کی خاتون افسرکا کارنامہ‘ بیک وقت اپنے اور شوہرکے 3، 3 شناختی کارڈ جاری کرالیے

جمعہ 1 جنوری 2016 21:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء) نادرا کی خاتون افسر کی جانب سے بیک وقت اپنے اور شوہر کے 3، 3 شناختی کارڈ جب کہ اپنے بچے کے 2 (ب) فارم جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے،جمعہ کو نادرا کی خاتون آفیسر ثمینہ پٹھان نے بیک وقت اپنے اور شوہر کے تین، تین شناختی کارڈ جب کہ اپنے بیٹے کے 2 (ب) فارم جاری کرائے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

تینوں کارڈ 3 سال قبل بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے وقت بنائے گئے، 2 ماہ قبل نادرا حکام کی جانب سے ثمینہ پٹھان کو برطرف کر کے ان کے خلاف انکوائری کے احکامات بھی جاری ہو چکے ہیں،لیکن اس کے باوجود ثمینہ اب بھی سکھر برانچ میں ڈپٹی ڈائریکٹر کے عہدے پر تعینات ہیں۔

اس کے علاوہ ثمینہ پٹھان نادرا لاڑکانہ برانچ کی انچارج بھی رہ چکی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ثمینہ پٹھان کو ادارے کے اعلیٰ افسران کی پشت پناہی حاصل ہے جس کی وجہ سے خاتون افسر کے خلاف نہ تو کوئی کارروائی ہو سکی ہے اور نہ ہی انھیں برطرف کیا جا سکا ہے۔

متعلقہ عنوان :