کراچی آپریشن بہتر نتائج کی بنیاد پرجاری رہیگا‘ وفاقی وزیر داخلہ معاملے پر بات چیت کیلئے آئندہ ہفتے کراچی جائیں گے

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید کا بیان

جمعہ 1 جنوری 2016 21:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا کہ کراچی آپریشن کے بہتر نتائج سامنے آئے اس لئے یہ آپریشن جاری رہے گا، وزیر داخلہ چوہدری نثار اس معاملے پر بات چیت کے لئے آئندہ ہفتے کراچی جائیں گے،جمعہ کو اپنے ایک بیان میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ تمام مسائل کا حل بات چیت میں ہے ، رینجرز اختیارات پر سندھ حکومت سے بات چیت ہوئی ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی آپریشن کے بہتر نتائج سامنے آئے ہیں اس لئے یہ آپریشن جاری رہے گا ،چوہدری نثار بھی اس معاملے پر بات کرنے کے لئے آئندہ ہفتے کراچی جائیں گے، پرویز رشید نے کہا کہ ایمنسٹی انسٹرنیشنل سکیم ٹیکس ریٹرن جمع نہ کرانے والوں کو موقع دیا جاتا رہا ہے ۔