سربراہ عوامی تحریک کی زیر صدارت عوامی تحریک کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کااجلاس ،تین قراردادیں منظور
فوج اے پی ایس شہداء کی طرح ماڈل ٹاؤن کے شہداء کو انصاف دلوائے‘ ایکشن پلان دہشت گردوں کے ہمدرد حکمرانوں نے سلیکشن پلان میں بدل دیا‘قومی ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل کیا جائے،بلدیاتی اداروں کو اختیارات اور وسائل دئیے جائیں‘ڈاکٹر طاہر القادری
جمعہ 1 جنوری 2016 21:45
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء)ڈاکٹر طاہر القادری کی زیر صدارت منعقدہ پاکستان عوامی تحریک کی سنٹرل ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے آرمی چیف سے کہا گیا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے سہولت کار اور ماسٹر مائنڈ پکڑے جائیں، اپیکس کمیٹی سانحہ ماڈل ٹاؤن کیس فوجی عدالت کو بھجوائے۔ برسراقتدار قاتل حکمرانوں کے بے پناہ سرکاری اختیارات اور اثرورسوخ کے باعث کوئی ادارہ انصاف نہیں دے رہا لہٰذا فوج سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 14 شہداء، 85 زخمیوں کو سانحہ اے پی ایس کے شہید طلباء و طالبات کی طرز پر انصاف دلوانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین،خرم نواز گنڈا پور ،بریگیڈئر (ر) محمد مشتاق اور صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے اجلاس سے خطاب کیا جبکہ احمد نواز انجم،فرح ناز ،علامہ رانا محمد ادریس ،علامہ فرحت حسین شاہ،مرتضیٰ علوی ،شہزاد نقوی ،تنویر خان ،محمد رفیق نجم ،مظہر علوی،عرفان یوسف ،نور اﷲ صدیقی ،ساجد بھٹی ،جواد حامد و دیگر اجلاس میں موجود تھے ۔(جاری ہے)
سربراہ عوامی تحریک نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایکشن پلان کو دہشت گردوں کے ہمدرد حکمرانوں نے سلیکشن پلان میں بدل دیا ہے ۔
حکومت کے اندر حکومت اور ریاست کے اندر ریاست قائم ہے، داعش کیلئے بھرتیاں حکومت کی نااہلی ہے ۔موجودہ حکمرانوں کے ہوتے ہوئے دہشت گردی کا خاتمہ ناممکن ہے۔قومی ایکشن پلان کے نام پر لاؤڈ سپیکروں کے خلاف کارروائی کر کے قوم اور ملکی اداروں کی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی،ملک میں تھوڑا بہت جو امن نظر آتا ہے اس کا کریڈٹ آپریشن ضرب عضب کو جاتا ہے۔ نظام مملکت پرائیویٹ کمپنیوں اور منظور نظر افراد کے ذریعے چلایا جارہا ہے، اہم ملکی فیصلے پارلیمنٹ کی بجائے حکمران خاندان کے ڈرائنگ روموں میں ہورہے ہیں، ریاستی ادارے کمزور ،غریب بے حال جبکہ حکمران طبقہ دن بدن خوشحالی کی منازل طے کررہا ہے، کرپشن ،دہشتگردی ،لوڈشیڈنگ ،بیروزگاری ،مہنگائی کے حوالے سے موجودہ حکمران ناکام ہیں۔انہوں نے کہاکہ قاتل حکمران کان کھول کر سن لیں شہدائے ماڈل ٹاؤن کو انصاف دلوانے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا گیا کہ قومی ایکشن پلان کے تمام نکات پر عمل کیا جائے اور اس کا اطلاق چاروں صوبوں پر کیا جائے اور ڈاکٹر طاہر القادری کے مرتب کردہ فروغ امن نصاب کو تعلیمی اداروں میں پڑھایا جائے ،اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے بلدیاتی اداروں کو اختیارات اور فنڈز دینے کی قرارداد پاس کی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا کہ کمپنیاں بنا کر بلدیاتی اداروں کو اختیارات سے محروم کیا گیا۔ بے اختیار بلدیاتی ادارے عوام کی کوئی خدمت نہیں کر سکیں گے لہٰذا انہیں اختیارات دئیے جائیں۔مزید اہم خبریں
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ہالینڈ کی سفیر مسز ہینی ڈی وریس کی ملاقات، ڈچ کمپنیوں کوسرمایہ کاری کی دعوت
-
عمران خان کو ریاستی اداروں کے خلاف بیانات سے اجتناب برتنے کے حکم پر تنقید و سوالات
-
وزیردفاع کی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت ، فاعی تعاون کے اقدامات سمیت علاقائی سلامتی کے امورکا جائزہ لیا
-
وزیراعلی مریم نواز نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
گھریلو اور کمرشل سولر پینل لگانے والوں پر ٹیکس لگانے کی تجویز سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.