امریکہ اوربیرونی قوتیں کی نظریں پاکستان کے خطے پر لگی ہوئی ہیں ، بھارت سمیت دیگرممالک پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کیلئے سازشیں کررہے ہیں ،پاک چین اقتصادی راہدای منصوبوں سے خطے میں پائیدارترقی اورخوشحالی کا ایک نیا دورشروع ہوگا،پاکستان اور بھارت ترقی اورخوشحالی کیلئے جنگی جنون سے باہرنکل کروسائل عوام پر خرچ کریں

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفورحیدری کاکارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو

جمعہ 1 جنوری 2016 21:45

ڈیرہ مراد جمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل وڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفورحیدری نے کہا ہے کہ امریکہ اوربیرونی قوتیں کی نظرین پاکستان کے خطے پر لگی ہوئی ہیں اورہندوستان سمیت دیگرممالک ملک کو غیرمستحکم کرنے کیلئے سازشیں کررہی ہیں ،پاک چین اقتصادی راہدای منصوبوں سے خطے میں پائیدارترقی اورخوشحالی کا ایک نیا دورشروع ہوگاپاک بھارت ممالک کو چاہیے کہ وہ ترقی اورخوشحالی کیلئے جنگی جنون سے باہرنکل کروسائل عوام پر خرچ کریں تو غربت بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا اورخطے میں امن بھارے چارے کو فروغ حاصل ہوگا ملک اس وقت نازک دورسے گزرہا ہے قوم کو چاہیے کہ وہ رواداری کو برقراررکھیں ۔

وہ جمعہ کوسردارعبدالقدوس ساسولی کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پرمیڈیاا ورجمعیت کے کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آغاایوب شاہ،صوبائی سالارحافظ محمد ابراہیم لہڑی،ضلعی امیر مولاناعبداﷲ جتک،حاجی نظام الدین لہڑی،حافظ سعیداحمد بنگلزئی،حافظ سعد اﷲ ،مولانا نظام الدین لہڑی ،مولانامحمد عالم لانگو،حاجی عبدالصمدلہڑی،سمیت دیگر پارٹی کے رہنماء موجودتھے مولاناعبدالغفورحیدری نے کہا کہ مری معاہدے پر عملددآرمدہونااچھی روایات کوبرقراررکھا گیاہے ماضی کے ڈھائی سالہ دورمیں بلوچستان میں جوتبدیلی کی امیدیں تھی وہ پوری نہیں ہوسکی ہیں اوراب صوبے کی عوام نومنتخب وزیراعلیٰ سے جو امیدیں وابسطہ کررکھی ہیں امکان ہے کہ صوبائی حکومت عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنے میں اپنا کرداراداکریں گے انہوں نے کہاکہ رینجرز کے معاملے پرسندھ اوروفاقی حکومت میں جوکشمکش چل رہی ہے اس کو احسن طریقے سے حل کیا جائے توکراچی سے بدامنی اوردہشت گری اورٹارگیٹ کلنگ کا خاتمہ ممکن ہوسکے گا انہوں نے کہاکہ مودی کا پاکستانی مختصردورہ امن کی جانب اچھا پیغام ہے بھارت کو چاہیے کہ وہ تمام تصفیہ طلب معاملات کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرے تاکہ خطے میں ترقی خوشحالی اورامن کا پیغام گھرگھر پہنچے ۔

دونوں ممالک ایٹمی قوت ہونے کے باعث انہیں چاہئے کہ وہ جنگی جنون سے باہرنکلیں،،بھارت پاکستان پر حملہ کرنے کی اب کبھی بھی جرت نہیں کرسکتا کیونکہ پاکستان اب ایٹمی طاقت کی پیداوری میں کافی آگے نکل چکاہے ۔