سندھ ہائیکورٹ میں وی آئی پی پروٹو کول کے خلاف درخواست دائر

جمعہ 1 جنوری 2016 21:45

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء) سندھ ہائیکورٹ میں وی آئی پی پروٹوکول کے خلاف درخواست دائر کرا دی گئی،جمعہ کو سماجی کارکن ورہنما انصاربرنی کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں وی آئی پی کلچرکے خلاف درخواست دائرکی گئی ہے جس میں صدرپاکستان، وزیراعظم، وزیراعلیٰ سندھ اور گورنرسند ھ کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزارنے موقف اختیارکیا ہے کہ عدالت وی آئی پی پروٹوکول کے خلاف نوٹس لے، کیونکہ وی آئی پی موومنٹ کے دوران بنیادی انسانی حقوق پامال ہوتے ہیں،واضح رہے کہ چند روز قبل بلاول بھٹو زرداری سول اسپتال کے ٹراما سینٹر کا افتتاح کرنے پہنچے تو وی آئی پی پروٹوکول کی وجہ سے اسپتال میں مریضوں کا داخلہ بند کردیا گیا جس کے باعث لیاری سے تعلق رکھنے والے محمد فیصل بلوچ کی 10 ماہ کی ننھی بسمہ اپنے والد کی گود میں ہی دم توڑ گئی تھی۔