مختلف ممالک کیساتھ وضع پالیسی کے تحت ڈی پورٹیز کے بے دخل کئے جانے کی وجوہات اور ڈی پورٹیز کی نوعیت کو ملحوظِ خاطر کر ایس او پیز کو حتمی شکل دی جائے ، نادراآئی این جی اوز کا ڈیٹا بنک بنانے اور اسے اپ ڈیٹ کرنے کا عمل جاری رکھے، پاکستانی ویزہ کے حصول کو مکمل طور پر کمپوٹرائزڈ کرنے کے ساتھ ساتھ سابقہ ریکارڈ بھی کمپیوٹرائزڈ کیا جائے

وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان کی اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران ہدایت

جمعہ 1 جنوری 2016 21:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء) وفاقی وزیرِداخلہ چوہدری نثار علی خان نے وزارتِ داخلہ نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈی پورٹیز کے حوالے سے مختلف ممالک کیساتھ وضع کی جانے والی پالیسی میں وہاں سے ڈی پورٹ کئے جانے کی وجوہات اور ڈی پورٹیز کی نوعیت کو ملحوظِ خاطر کر ایس او پیز کو حتمی شکل دی جائے، نادراآئی این جی اوز کا ڈیٹا بنک بنانے اور اسے اپ ڈیٹ کرنے کا عمل جاری رکھے تاکہ جہاں ان این جی اوز کا مکمل ریکارڈ اور کوائف موجود ہوں وہاں منظوری حاصل کرنے والی این جی اوز کو تمام ممکنہ سہولیات مہیا کی جاسکیں اور ان کے کام کو مزید آسان بنایا جا سکے ، نادرا پاکستانی ویزہ کے حصول کو مکمل طور پر کمپوٹرائزڈ کرنے کے ساتھ ساتھ سابقہ ریکارڈ بھی کمپیوٹرائزڈ کرے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وفاقی وزیرِداخلہ کی زیرِصدارت وزارتِ داخلہ میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں این سی نیکٹا، چیئرمین نادرا، وزارتِ داخلہ اور ایف آئی اے کے اعلیٰ افسران کی شرکت کی ۔ اجلاس میں مختلف ممالک کے ساتھ ڈی پورٹیز کے حوالے سے ایس او پیز کو حتمی شکل دینے، انٹرنیشنل این جی اوز کی رجسٹریشن پر پیش رفت ، کمپیوٹرائزڈ ویزا رجیم ،نیکٹا کی فعالی کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات اور پولیس، ایف سی اور ایف آئی اے میں اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کومالی انعامات دینے کے حوالے سے طریقہ کار تشکیل دینے پر بات چیت کی گئی ۔

اس دوران وزیرِداخلہ نے وزارتِ داخلہ نے افسران کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ ڈی پورٹیز کے حوالے سے مختلف ممالک کیساتھ وضع کی جانے والی پالیسی میں وہاں سے ڈی پورٹ کئے جانے کی وجوہات اور ڈی پورٹیز کی نوعیت کو ملحوظِ خاطر کر ایس او پیز کو حتمی شکل دی جائے انہوں نے کہاکہ نادراآئی این جی اوز کا ڈیٹا بنک بنانے اور اسے اپ ڈیٹ کرنے کا عمل جاری رکھے تاکہ جہاں ان این جی اوز کا مکمل ریکارڈ اور کوائف موجود ہوں وہاں منظوری حاصل کرنے والی این جی اوز کو تمام ممکنہ سہولیات مہیا کی جاسکیں اور ان کے کام کو مزید آسان بنایا جا سکے۔

وزیرِداخلہ نے نادرا کو یہ بھی ہدایت کی کہ پاکستانی ویزہ کے حصول کو مکمل طور پر کمپوٹرائزڈ کرنے کے ساتھ ساتھ سابقہ ریکارڈ بھی کمپیوٹرائزڈ کیا جائے۔اجلاس میں نیکٹا کی فعالی کے سلسلے میں کئے جانے والے اقدامات کابھی تفصیلی جائزہ لیاگیا ۔ وزیرِداخلہ نے ایف آئی اے کو اگلے ہفتے انسانی سمگلرز کے خلاف جاری مہم میں پیش رفت اور گرفتار شدگان کے خلاف کی گئی قانونی کاروائی پر تفصیلی بریفنگ دینے کی ہدایت کی ۔انہوں نے کہاکہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے پولیس ، ایف سی اور ایف آئی اے کے اہلکاروں کو کیش انعامات دینے کے حوالے سے واضح پالیسی اور طریقہ کار مرتب کیا جائے تاکہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں کی مناسب حوصلہ افزائی کی جاسکے۔