وفاقی دارالحکومت میں 2016کے پہلے دن افسوسناک واقعہ ،دسویں کلاس کاطالبعلم سی ڈی اے کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گیا

جواں سال طالبعلم آبپارہ کے علا قے میں کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

جمعہ 1 جنوری 2016 21:45

اسلا م آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء ) وفاقی دارالحکومت میں 2016کے پہلے دن اندوہنا ک واقعہ ،دسویں کلاس کاطالبعلم سی ڈی اے کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گیا۔ جواں سال طالبعلم آبپارہ کے علا قے میں کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دسویں جماعت کا طالبعلم سی ڈی اے کی غفلت کی بھینٹ چڑھ گیا آبپارہ چوک سے گزرتے ہوئے رات کے وقت کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ لواحقین نے سی ڈی اے کی غفلت کے خلاف مظاہرہ کیا اور کئی گھنٹے تک روڈ بلاک کیے رکھا ، احتجاج کے دوران لواحقین نے سی ڈی اے کے خلاف نعرے لگا کر اپنی بھڑاس نکالی ۔

متعلقہ عنوان :