شیخ رشید کی سیاست کی میرا ہیں،میٹروبس سروس پر تنقید کرتے تھے ،میٹرو چلی تو راولپنڈی میں شیخ رشید کا صفایا کر دیا ،اگلے ڈھائی سال میں دنیا میں پاکستان کا امیج کرپٹ کی بجائے ذمہ دار ملک کے طور پرہو گا ،پیپلز پارٹی کے پاس کچھ نہیں بچا تو پی آئی اے کے معاملے پر سیاست شروع کر دی، حکومت ادارے کی بہتری کیلئے نجکاری کر رہی ہے

مسلم لیگ ن کے رہنما اوررکن قومی طلال چوہدری کی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو

جمعہ 1 جنوری 2016 21:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اوررکن قومی طلال چوہدری نے کہا ہے کہ شیخ رشید کی سیاست کی میرا ہیں،میٹرو پر تنقید کرتے تھے ،میٹرو چلی تو راولپنڈی میں شیخ رشید کا صفایا کر دیا ،اگلے ڈھائی سال میں دنیا میں پاکستان کا امیج کرپٹ کی بجائے ذمہ دار ملک کے طور پرہو گا ،پیپلز پارٹی کے پاس سیاسست کے لئے کچھ نہیں بچا تو پی آئی اے کے معاملے پر سیاست شروع کر دی، حکومت نجکاری ادارے کی بہتری کے لئے کر رہی ہے، جب حکومت سنبھالی تو پی آئی اے کے پاس 17جہاز تھے اب 80ہیں ،پیپلز پارٹی عددی بنیاد پر سیاست کرنا بند کرے، ہمیں ان سے بہتر سیاست آتی ہے۔

(جاری ہے)

وہ جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے ،انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں اکثریت کی بنیاد پر پیپلز پارٹی نے یو ٹرن لیا حالانکہ نجکاری لسٹ وہی تھی وہ پیپلز پارٹ کے دور سے چلی آرہی ہے ، ہم نے نجکاری کی بجائے اصلاحات کی روش کو اپنایا ،پیپلز پارٹی کے پاس سیاست کے لئے کچھ نہیں بچا تو اب وہ پی آئی اے کے معاملے پر سیاست کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری سے ادارے کے کسی ایک ملازم کی بھی نوکری نہیں جائے گی بلکہ وہ خوشحال ہوں گے ، حکومت پاکستان کا امیج دنیا کی نظر میں بہتر کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے، نجکاری کا معاملہ اب سینیٹ میں آیا ہے تو اب جلد بازی نہیں کریں گے ، پیپلز پارٹی عددی بنیاد پر سیاست نہ کرے ہمیں ان سے بہتر سیاست آتی ہے ، انہوں نے کہا کہ 2015میں دھرنا دیا گیا ، قومی اداروں پر چڑھائی کی گئی، اس کے باوجود کوئی ریاستی ادارہ اپنے دائرے سے نہیں نکلا جس سے ثابت ہوا کہ پارلیمنٹ ہی برتر ہے اور عوام کے مسائل کا حل یہاں سے ہی نکلے گا ،آج اداروں کی عزت میں اضافہ ہوا ہے ،انہوں نے کہا کہ جب بھی کوئی مسئلہ ہوا وزیراعظم پارلیمنٹ کو اعتماد میں لیتے ہیں ، یمن کے معاملے پر پارلیمنٹ نے ہی فیصلہ دیا تھا ، داعش کے معاملے پر چوہدری نثار سچ بول رہے ہیں ، 4بندے انٹرنیٹ پر بیعت کر لیں تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ داعش پاکستا ن میں ہے ، طلال چوہدری نے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم چھوٹے صنعت کاروں کے لئے ہے اس سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ ہو گا ،2018تک ملک کی جی ڈی پی کو 15فیصد تک لے جائیں گے ، ڈھائی سالوں میں پاکستان خوشحالی کی راہ پر چل پڑا ہے ، اگلے ڈھائی سالوں میں دنیا کے سامنے پاکستان کا امیج کرپٹ کی بجائے ذمہ دار ملک کے طو ر پر بنے گا ، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شیخ رشید سیاست کی میرا ہے ،ایسے بیانات دیتے ہیں جس پر ان کی مشہوری ہو،میٹرو پر تنقید کرتے تھے ،میٹرو گزری تو شیخ راولپنڈی میں ہار گئے ،شیخ رشید کا مشورہ ہے کہ اب ان کی عمر گزر گئی ہے انہیں اس طرح کی باتیں زیب نہیں دیتی ۔