قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ارکان کا نادرا آفس کراچی کی جانب سے شہریوں کے شناختی کارڈ نہ بنانے اور مبینہ کرپشن کے خلاف واک آؤٹ

جمعہ 1 جنوری 2016 21:38

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔یکم جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی میں ایم کیو ایم کے ارکان کا نادرا آفس کراچی کی جانب سے شہریوں کے شناختی کارڈ نہ بنانے ، افغانیوں کو جعلی کارڈ جاری کرنے اور مبینہ کرپشن کے خلاف واک آؤٹ، سپیکر کی ہدایت پر پارلیمانی سیکرٹری مریم اورنگزیب ایم کیو ایم ارکان کو منانے گئیں مگر ارکان ایوان سے باہر چلے گئے ، جمعہ کو ایم کیو ایم کے خواجہ سلیم صفدر نے نکتہ اعتراض پر ایوان کی توجہ کراچی میں نادراآفس کی جانب سے شہریوں کے شناختی کارڈ جاری کرنے میں رکاوٹیں کھڑی کرنے اور مبینہ کرپشن کی جانب سے مبذول کرائی ،انہوں نے کہا کہ ارکان پارلیمنٹ کی ہدایت کو بھی ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا جاتا اور عوام خوار ہو رہے ہیں، پیسے لیکر افغانیوں کے تو جعلی کارڈ بنائے جاتے ہیں مگر کراچی کے شہری کارڈز سے محروم ہیں ہم اس صورتحال پر ایوان سے واک آؤٹ کرتے ہیں