وزیر اعلی پنجاب کا سال نو کے موقع پر پنجاب بھر کے 10 لاکھ ملازمین کو اپ گریڈیشن کا عظیم تحفہ ہے ‘ چوہدری غلام غوث
جمعہ 1 جنوری 2016 21:31
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء ) وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے کلیریکل کیڈر کی اپ گریڈیشن کی سمری کی منظوری دے کر پنجاب میں دس لاکھ کے قریب کلیریکل کیڈر کے ملازمین کو نئے سال2016ء کے موقع پر عظیم اور تاریخی تحفہ دے کر ان کے دل جیت لئے ہیں - ملازمین نے وزیر اعلی پنجاب کے اس اقدام کو سنہری حروف میں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ جو لوگ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو ملازمین کے حق میں نہیں سمجھتے تھے وزیر اعلی کے اس تاریخی اقدام نے اس غلط تاثر کو زندہ دفن کر دیا ہے اور لاکھو ں ملازمین کی ہمدردیاں لے کر ان کو اپنا ہمنوا بنا لیا ہے -ان خیالات کا اظہار پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری چوہدری غلام غوث نے اپنے ایک بیان میں کیا - وزیر اعلی پنجاب کی منظور کی گئی سمری کے مطابق جونئیر کلرک کو گریڈ7 سے گریڈ11 ،سینئر کلرک کو گریڈ9 سے گریڈ14 ، اسسٹنٹ کو گریڈ 14 سے گریڈ16 اور سپرنٹنڈنٹ کو گریڈ16سے ریگولر گریڈ17 دیا گیا ہے اور ٹیکنیکل کیڈر کی ٹائم سکیل پروموشن کی بھی منظوری دے دی ہے -جس کے مطابق گریڈ5 سے گریڈ16 تک پائے جانے والے تمام ٹیکنیکل کیڈر کے ملازمین کو ہر دس سال بعد اگلا سکیل دے دیا جائے گا- اس کا اطلاق یکم جنوری 2016 سے کیا گیا ہے -یاد رہے کہ پنجاب سول سیکرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن پہلے ہی خادم پنجاب زندہ باد ریلی کا اعلان کر چکی ہے اور اگلے ہفتے یہ شاندار ریلی سیکرٹریٹ سے مال روڈ،فیصل چوک پنجاب اسمبلی تک نکالی جائے گی -
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی پولیس یونیفارم میں لیڈی پولیس کانسٹیبل اورٹریفک اسسٹنٹ پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.