چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری قومی منصوبہ ہے ٗتمام صوبوں کو فائدہ ہوگا ٗ احسن اقبال

وفاقی حکومت کے پی کے کے ساتھ ناانصافی کا سوچ بھی نہیں سکتی ہے ٗوفاقی وزیر کا پر ویز خٹک کو فون

جمعہ 1 جنوری 2016 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقیات و اصلاحات احسن اقبال نے کہا ہے کہ چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) قومی منصوبہ ہے جس سے تمام صوبوں بشمول کے پی کے کے عوام کو فائدہ ہو گا۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر احسن اقبال نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک کو فون کیا انہیں منصوبے کے بارے میں تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی کیونکہ یہ بعض غلط فہمیوں کی بنیاد پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کے پی کے کیساتھ ناانصافی کا سوچ بھی نہیں سکتی ہے۔