پاکستان ،بھارت کے درمیان جوہر ی تنصیبات کی فہرستوں کا تبا دلہ

دونوں ممالک کے درمیان ایک دوسرے کے قیدیوں کی فہرستوں کا بھی تبادلہ ہوا

جمعہ 1 جنوری 2016 21:28

اسلام آباد/نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔یکم جنوری۔2016ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہر ی تنصیبات کی فہرستوں کا تبا دلہ ہوا ہے ۔ میڈ یا رپورٹ کے مطابق دونوں ملکوں میں فہرستوں کا تبادلہ ایک دوسرے کے ایٹمی تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے سے متعلق معاہدے کے تحت نئی دہلی اور اسلام آباد میں کیا گیا جبکہ دونوں ممالک کے درمیان قیدیوں سے متعلق بھی فہرست کا تبادلہ ہوا ۔

(جاری ہے)

دونوں ملکوں کے درمیا ن جوہری تنصیبات کی فہرستوں کے تبادلے پر 31دسمبر1988 کو دستخط ہوئے اور یہ معاہدہ 27جنوری 1991 سے فعال ہے جس کے بعد سے اب تک دونوں ملکوں کے درمیا ن 25بار ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کا تبادلہ ہو چکا ہے ۔دونوں ملکوں کے درمیان ایٹمی تنصیبات کی فہرستوں کے تبادلے ہر سال یکم جنوری کو کیے جاتے ہیں ۔ دریں اثناء پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک دوسرے کے قیدیوں سے متعلق بھی فہرستوں کے تبادلے بھی ہوئے ہیں ۔

دونوں ملکوں کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کے تبادلے کا معاہدہ 31مئی 2008کو ہوا جس کے مطابق ایک دوسرے کے قیدیوں سے متعلق جامع فہرستوں کا تبادلہ کیا جا تا ہے ۔پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرست کا تبادلہ سال میں دو بار یکم جنوری اور یکم جولائی کو کیا جاتاہے۔

متعلقہ عنوان :